35 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارت میں کراچی بیکری پر توڑ پھوڑ، پاکستانی شوبز شخصیات کا ردعمل

بھارت میں کراچی بیکری پر توڑ پھوڑ، پاکستانی شوبز شخصیات کا ردعمل


—فائل فوٹو 

بھارت میں کراچی بیکری پر انتہا پسندوں کی توڑ پھوڑ کے بعد پاکستانی شوبز شخصیت نے ردِ عمل دے دیا۔ 

گزشتہ ہفتے جہاں پاکستان کی افواج نے بھارتیوں کو اشتعال انگیزی کے جواب میں دھول چٹائی وہیں پاکستان شوبز ستارے بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستانیوں کی جانب سے امن کا پیغام پھیلاتے نظر آئے۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی شہریوں نے اپنے ہی ملک کے مسلمانوں پر زندگی تنگ کر رکھی ہے۔

جنگ کے ماحول میں ناصرف بھارتی جارحیت کے حامی نظر آئے بلکہ پاکستان کے بغض میں اپنے ہی شہری کی پاکستان کے سب سے بڑے شہر ’کراچی‘ کے نام سے منسوب بیکری کو مسمار کر دیا۔

کراچی بیکری کو شدت پسند ہندوؤں کی جانب سے تباہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے بڑے ہیمانے پر شیئر کیا گیا۔

اسکرین شاٹ بشکریہ ایکس
اسکرین شاٹ بشکریہ ایکس

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار دیپک پروانی نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر بھارتیوں کی پرتشدد اور جنونی حرکات پر مبنی اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’یہ واقعی نااہل لوگ ہیں، ہمارے پاس بمبئی بیکری ہے، بمبئی سوئٹس اور بمبئی مٹھیائی ہے، کوئی بھی ان کی دکانوں پر دھاوا نہیں بول رہا ہے، بھارتیوں کا یہ رویہ شرمناک ہے‘۔

دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے بھی اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

پوسٹ کے مطابق حیدرآباد میں موجود بمبئی بیکری پر پاکستانی جمع ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی نے لکھا ہے کہ ’شور سے بھری ہوئی دنیا میں ہمدردی اور محبت ہی اصل حقیقت ہے‘۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات