38.3 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم کا حالیہ بحران میں پاکستان کیساتھ یکجہتی اور حمایت پر...

وزیرِ اعظم کا حالیہ بحران میں پاکستان کیساتھ یکجہتی اور حمایت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا


—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، اس دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ مستقل حمایت پاکستانی عوام سے بےپناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔

شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے، دونوں ملک ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

وزیرِاعظم نے صدر علیوف کو جلد پاکستان کا سرکاری دورے کی دعوت کی تجدید کی جبکہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر علیوف نے پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اورامن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات