(24نیوز)کراچی کنگز میں دو تبدیلیاں کردی گئیں، انجرڈ ہونے والے فاسٹ بولرز فواد علی اور ایڈم ملنے کی جگہ سعد بیگ اور شاہنواز دھانی ٹیم کا حصہ بن گئے۔
کراچی کنگز نے کھلاڑیوں کی انجری کے باعث سکواڈ میں تبدیلیاں کر دیں، فاسٹ بولر فواد علی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد آئندہ چند میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فواد کی جگہ ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز نے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے، جو ایڈم ملنے کی جگہ لیں گے۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ایڈم ملنے گٹھے کی انجری کے باعث پہلے ہی پی ایس ایل 10 سے باہر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی