38.3 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپریتی زنٹا نے بابراعظم کی ٹیم کے کھلاڑی کو اپنا بنالیا

پریتی زنٹا نے بابراعظم کی ٹیم کے کھلاڑی کو اپنا بنالیا



(24 نیوز)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کے اہم کھلاڑی کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنالیا۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابراعظم کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرنیوالے مچل اوون کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز نے اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

وہ آئی پی ایل میں آل راؤنڈر گلین میکسویل کی انجری کے باعث پنجاب کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں، جنہیں 3 کروڑ بھارتی روپوں میں سائن کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی نے مچل اوون کو جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش کی جگہ سپلیمنٹری کھلاڑی کے طور پر شامل کیا تھا، جنہوں نے معاہدہ ختم ہونے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کی۔

مزید پڑھیں:حسن علی کا ٹارگٹ کیا؟ باؤلر نے بتا دیا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات