42.9 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل

ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل


—اسکرین شارٹس

میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ والیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔

والیریا کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔

میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل

لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سیلون میں داخل ہوا اور والیریا پر فائرنگ کر دی، یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے، یعنی کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد اور قتل کی وارداتوں نے ایک بار پھر میکسیکو کے نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 2020ء میں میکسیکو میں خواتین کے قتل کے ہر چوتھے کیس کو فیمیسائیڈ کے طور پر درج کیا گیا، حکومت کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 2023ء میں 847 خواتین فیمیسائیڈ کا نشانہ بنیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات