42.9 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومتجارتی خبریںمرغی کی قیمت میں بڑا اضافہانڈے بھی مہنگے ہوگئے

مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہانڈے بھی مہنگے ہوگئے



(ویب ڈیسک)پشاور،لاہوراور ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

پشاور میں مرغی کے فی کلو نرخ میں ایک ہفتے میں 65 روپے کا اضافہ ہوااور سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے نرخ 420 روپے سے بڑھ کر 485 ہو گئے ہیں۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت ایک روپے بڑھ گئی ہے۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے،لاہور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 281 روپے مقرر کی گئی ہے،گزشتہ روز لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے تھا، انڈوں کا ریٹ 280 روپے درجن تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چین نے بھارت کے زیر تسلط ارونا چل پردیش کو”زنگ نان” کا نام دیدیا

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 412 روپے مقرر کیا گیا ہے،انڈے فی درجن 281 روپے میں مل رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات