38.3 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمعروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے

معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے


—فائل فوٹوز

معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے ایمی ایوارڈ یافتہ مصنف اسٹیو پیپون اچانک 68 برس کی عمر میں چل بسے۔

مصنف کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور 3 مئی کو کنساس کے شہر پاؤلا میں اپنے گھر کے پاس کے باہر اچانک اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

اسٹیو پیپون 19 مئی 1956ء کو کنساس سٹی میسوری میں پیدا ہوئے، 1978ء میں کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد وہ لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اپنی تحریری صلاحیتوں کے ذریعے جلد ہی ہالی ووڈ میں مقام بنایا۔

اسٹیو پیپون نے ناصرف دی سمپسنز کی مشہور اور یادگار اقساط میں سے ایک Homer vs. Lisa and the 8th Commandment تحریر کی بلکہ دی وائلڈ تھارن بیریز جیسے مقبول نکلوڈین کارٹون کے شریک تخلیق کار بھی تھے، جس پر ایک کامیاب فلم بھی بنی تھی۔

1991 میں نشر ہونے والی مذکورہ قسط پر اسٹیو پیپون کو پری ٹائم ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا، جسے وہ اپنی زندگی کا اہم سنگ میل مانتے تھے۔

اسٹیو پیپون کے دیگر مشہور شوز میں ALF, It’s Garry Shandling’s Show اور Roseanne شامل ہیں، ان کی مزاح اور معاشرتی بصیرت کے امتزاج نے ناظرین کو ہمیشہ متوجہ رکھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات