کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 6پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت 3.70روپے تک بڑھ گئی،پاؤنڈ بھی 3.92روپے تک مہنگا ہو گیا،رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 281.70 روپے سے بڑھ کر 281.75روپے اور قیمت فروخت 10پیسےکے اضافے سے 281.90 روپے سے بڑھ کر 282.00روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 6پیسے کے اضافے سے 282.22روپے سے بڑھ کر 282.28روپے اور قیمت فروخت 3پیسے کے اضافے سے 283.69 روپے سے بڑھ کر 283.72روپے ہو گئی۔ یورو کی قیمت خرید 3.40روپے کے اضافے سے 313.19 روپے سے بڑھ کر316.59روپے اور قیمت فروخت 3.70روپے کے اضافے سے 316.09 روپے سے بڑھ کر 319.79روپے ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 3.42روپے کے اضافے سے 372.33 روپے سے بڑھ کر375.75روپے اور قیمت فروخت 3.92روپے کے اضافے سے 375.40 روپے سے بڑھ کر 379.32روپے ہو گئی۔