کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں انونسیبلزنے کانکررز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ کانکررز نے 8 وکٹوں پر 107 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا نے 41 رنز اسکور کیے۔ انونسیبلز نے دو وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ اوول اکیڈمی میں اسٹرائیکرز نے اسٹارز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ اسٹارز نے 7 وکٹ پر 97 رنز اسکور کیے۔ اسٹرائیکرز نے ایک وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔