39 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل 10:پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے...

پی ایس ایل 10:پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی



(24 نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دے دیا ،  پشاور زلمی نے 109 رنز کا ہدف 13 ویں آوور میں حاصل کرکے  7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ  سٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم 19.1 اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی،سلطانز کی جانب سے شائی ہوپ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ،طیب طاہر 22، کپتان محمد رضوان 17، محمد حسنین 11، یاسر خان 10، ڈیوڈ ولی 8، محمد عامر برکی 3، عبید شاہ 3، شاہد عزیز 1 اور ایشٹن ٹرنر 0 کے افرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے،فیصل اکرم 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لیوک ووڈ نے 2، 2  جبکہ علی رضا، صائم ایوب اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے33 گیندوں پر   4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 49 رنزبنائے۔ 

ملتان سلطانز کی پی ایس ایل کے 10میچز  میں یہ  8 ویں مرتبہ  ناکامی کا سامنا رہا۔

پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد علی کی جگہ علی رضا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جب کہ ملتان سلطانز کی جانب سے متعدد تبدیلیاں کی گئی  تھیں ۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز اس وقت ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے جب کہ پشاور زلمی کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں، انہیں آج سمیت بقیہ میچز میں خاص طور پر لاہور قلندرز کے خلاف جیت درکار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں؛ آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ: سری لنکا نے پاکستان کو تینوں فارمیٹس میں پیچھے چھوڑ دیا 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات