33.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسلام آباد یونائیٹڈ کے رسی وین ڈر ڈسن بقیہ میچز میں شرکت...

اسلام آباد یونائیٹڈ کے رسی وین ڈر ڈسن بقیہ میچز میں شرکت کرینگے


جنوبی افریقا کے کرکٹر رسی وین ڈر ڈسن—فائل فوٹو

جنوبی افریقا کے کرکٹر رسی وین ڈر ڈسن پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں شرکت کریں گے۔

رسی وین ڈر ڈسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کر دی، وین ڈر ڈسن اس سے قبل ذاتی وجوہات کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہوئے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے وین ڈر ڈسن کی بقیہ میچز میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

یونائٹیڈ کی ٹیم اس سے قبل ایلیکس ہیلز کی شمولیت کا بھی اعلان کر چکی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے لیوک ووڈ، مکس برینٹ اور نجیب زردان کی بقیہ میچز میں شرکت متوقع ہے۔

پشاور زلمی کو لیگ کے 2 میچز کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے خلاف کھیلنے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات