34.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیاوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے ڈیپ ریسرچ فیچر...

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے ڈیپ ریسرچ فیچر کو اپ گریڈ کر دیا



(ویب ڈیسک)  اوپن اے آئی نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے ڈیپ ریسرچ فیچر میں اہم بہتری متعارف کرائی ہے اور اب صارفین اس فیچر کے ذریعے تیار کردہ پیچیدہ رپورٹس کو مکمل فارمیٹ شدہ پی ڈی ایف فائل کے طور پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ بظاہر معمولی نظر آتی ہے لیکن ڈیپ ریسرچ پر رپورٹس بنانے اور شیئر کرنے کے عمل کو آسان بناتی ہے جو پیشہ ور افراد، طلبہ اور محققین کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے،اس سے قبل صارفین کو ڈیپ ریسرچ رپورٹس شیئر کرنے کے لیے لنکس یا اسکرین شاٹس کا سہارا لینا پڑتا تھا جو کہ ایک پیچیدہ عمل تھا۔

نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ رپورٹ تیار ہونے کے بعد صارفین پیج کے اوپری حصے میں موجود “شیئر” آئیکن پر کلک کر کے “ڈاؤن لوڈ ایز پی ڈی ایف” بٹن کا انتخاب کر سکتے ہیں جس سے رپورٹ فوری طور پر پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہے۔

رپورٹ بنانے کے بعد بس شیئر آئیکن پر کلک کریں، جہاں “شیئر لنک” کے ساتھ “ڈاؤن لوڈ ایز پی ڈی ایف” کا آپشن موجود ہوگا، اس پر کلک کرتے ہی رپورٹ پی ڈی ایف کی شکل میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی ،فی الحال یہ جدید فیچر صرف چیٹ جی پی ٹی پلس، ٹیم، اور پرو سبسکرپشن پلان استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے، مفت صارفین کو اس سہولت تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
 یہ بھی پڑھیں :  ایس – 400 سسٹم کے سامنے مودی کی تصویر دراصل شکست کا اعتراف



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات