34.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومتجارتی خبریںسونا ایک دن اضافے کے بعد پھر سستا ہو گیا

سونا ایک دن اضافے کے بعد پھر سستا ہو گیا



(اشرف خان)سونے کی قیمت میں ایک دن اضافے کے بعد دوبارہ کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 2300 روپے اور فی اونس 23 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نرخ 3235 ڈالر ہوگئے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اور دس گرام میں 1972 روپے کمی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے اور دس گرام 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے پر آگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں چاندی کی قیمت 3482 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 33 ڈالر پر برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!رکن صوبائی اسمبلی کے قافلےکےقریب دھماکا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات