34.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجے 10 سی بنانیوالی چینی کمپنی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اربوں ڈالرز...

جے 10 سی بنانیوالی چینی کمپنی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اربوں ڈالرز کا اضافہ


— فائل فوٹو

پاکستان نے چینی اسلحے کی عالمی مارکیٹ بڑھا کر چین کے حریفوں میں بے چینی پیدا کر دی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جنگی طیارے جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7.6 ارب ڈالرز بڑھ گئی جو کہ پاکستان کے حالیہ آئی ایم ایف قرض سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب چند مخصوص ممالک کے بجائے بڑے ممالک کی جانب سے چینی اسلحہ خریدا جا سکے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ جے 10 سی جہاز کے ذریعے رافیل گرائے جانے کے اشارے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کے مخالفین اب پی ایل 25 میزائل کی جانب متوجہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔

علم میں رہے کہ پاک فضائیہ نے اپنا کوئی جنگی طیارہ گنوائے بغیر بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے جس میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات