34.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکریسٹیانو رونالڈو کا 14 سالہ بیٹا پرتگال کی ٹیم میں شامل 

کریسٹیانو رونالڈو کا 14 سالہ بیٹا پرتگال کی ٹیم میں شامل 



 (ویب ڈیسک)  فٹبال کے عالمی سپر  سٹار کریستیانو رونالڈو کے بڑے بیٹے  کریستیانو رونالڈو جونیئر کو   پہلی بار پرتگال کی انڈر-15 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

حال ہی میں 40 برس کے ہونے والے رونالڈو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا: “فخر ہے تم پر، بیٹے!

رونالڈو جونیئر اس وقت سعودی عرب میں النصر کی اکیڈمی میں کھیل رہے ہیں،اس سے پہلے وہ اپنے والد کے سابقہ کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یویوینٹس کی اکیڈمیوں میں بھی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

 رونالڈو جونیئر آئندہ ہفتے جاپان کے خلاف پرتگال انڈر-15 ٹیم کی طرف سے اپنا پہلا میچ کھیلنے جا رہے ہیں،انہیں کروشیا میں 13 سے 18 مئی تک ہونے والے ولاتکو مارکووچ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے لیے پرتگالی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اس ٹورنامنٹ میں پرتگال کا مقابلہ جاپان، یونان اور انگلینڈ سے ہوگا۔

حال ہی میں سعودی پرو لیگ پر بنائی گئی ایک ڈاکیومنٹری میں رونالڈو نے اپنے ایجنٹ ریکارڈو ریگیف سے اپنے بیٹے کی ترقی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:

“سچ کہوں تو وہ ایک اچھا لڑکا ہے۔ باقی بچوں کے ساتھ زیادہ مشکل ہوتی ہے، لیکن اس کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ میری عمر میں مجھ سے لمبا اور زیادہ طاقتور ہے، مجھے لگتا ہے وہ مجھ سے بہتر ثابت ہوگا‘‘

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر گرفتار ہوگئے 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات