36.9 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایک نئی شروعات کیلئے شام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں، ڈونلڈ...

ایک نئی شروعات کیلئے شام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ


فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک نئی شروعات کے لیے شام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔

خیلج تعاون کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  احمد الشرع سے ملاقات کر کے شام سے تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، ایران سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کی گرفت سے آزاد مستقبل کا موقع ہے، یرغمالیوں کی رہائی غزہ میں امن کی بنیادی شرط ہے، مستقبل میں مزید ملکوں کو ابراہیمی معاہدے میں شامل کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات