36.9 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچاہت فتح علی خان نے متنازع ویڈیو کے بعد ملی نغمہ جاری...

چاہت فتح علی خان نے متنازع ویڈیو کے بعد ملی نغمہ جاری کر دیا


— اسکرین گریب

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے متنازع مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔

مشہور اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ہمراہ متنازع ویڈیو کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مزاحیہ گلوکار نے نئی ویڈیو شیئر کردی۔

انہوں نے انسٹاگرام کے علاوہ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی اپنے نئے نغمے ’میرے وطن میرے چمن‘ کی 4 منٹ 21 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی۔

14 مئی کو ریلیز کیے گئے اس نئے گانے کو مجموعی طور پر اب تک 6 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان اس سے قبل بھی مختلف گانوں کے ری میک جاری کرتے رہے ہیں، میڈیم نور جہاں کے مشہورِ زمانہ گانے ’بدوبدی‘ کے ری میک نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

’بدوبدی‘ کے ری میک کے بعد انہیں مختلف تنازعات کا سامنا بھی رہا تاہم ہر نئے تنازعے کے ساتھ ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا گیا۔ یہاں تک کہ عالمی سطح پر بھی ان کے ری میک کو خوب پذیرائی ملی اور ان کے اس ٹریک پر کئی ٹرینڈنگ ویڈیوز شیئر کی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات