41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومخاص رپورٹمچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ 7 بہادر سپوت...

مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ 7 بہادر سپوت شہید



  (احمد منصور)بلوچستان میں  دہشت گردوں نے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں  مادر وطن کے سات بہادر سپوت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطاطق بھارتی پراکسی  نام نہاد ‘بلوچ لبریشن آرمی’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے یہ کارروائی کی۔شہید ہونے والوں میں صوبیدار عمر فاروق (عمر 42 سال؛ رہائشی کراچی)، نائیک آصف خان (عمر 28 سال؛ رہائشی ضلع کرک)، نائیک مشکور علی (عمر 28 سال؛ رہائشی ضلع اورکزئی)، سپاہی طارق نواز (عمر 26 سال؛ ضلع لکی مروت کا رہائشی، سپاہی 28 سال؛ ضلع لکی مروت کا رہائشی، سپاہی 28 سال، ضلع کرک کا رہائشی)۔ باغ)، سپاہی محمد عاصم (عمر 22 سال؛ رہائشی ضلع کرک)۔ اور سپاہی محمد کاشف خان (عمر 28 سال؛ رہائشی ڈسٹرکٹ کوہاٹ) شامل ہیں۔
  آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، اور گھناونے اور بزدالانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،سیکیورٹی فورسزبلوچستان میں امن واستحکام سبوتاژکرنےکی ہرکوشش ناکام بنانے کےلیے پرعزم ہے،بہادرجوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں سیکیورٹی فورسز عوام کی حمایت سے بھارت کے مذموم مقاصد اور اس کی تمام پراکسیز کو شکست دیں گی، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ  سٹار پین بیجلی کا قرآن پاک پڑھنے اور پاس رکھ کر سونے کا انکشاف



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات