36.9 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں  پی ایس ایل کی ٹکٹوں کے حوالےسے اہم خبر جانیے۔۔۔

  پی ایس ایل کی ٹکٹوں کے حوالےسے اہم خبر جانیے۔۔۔



(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔

پی ایس ایل کے اِن سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو آج سے دستیاب ہوں گے تاہم باقاعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر  سکیورٹی کی ناکامی کا غصہ چیئرلیڈر پر نکالنے لگے

شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کرپائیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوبارہ آغاز پر زیادہ شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ نام سامنے آگیا

یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔

اسکے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز کھیلے جانے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات