36.9 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومجرم و سزاکراچی: سپر ہائی وے پر مدرسے سے بچے کی برہنہ لاش برآمد

کراچی: سپر ہائی وے پر مدرسے سے بچے کی برہنہ لاش برآمد



کراچی:

سپر ہائی وے جمیل کالونی میں مدرسے سے ایک بچے کی برہنہ حالت میں لاش ملی۔

تفصیلات کے مطابق سپرہائے وے کے علاقے گڈاپ سٹی جمیل کالونی میں قائم خالد بن ولید مدرسے سے کم عمر بچے  کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 12 سالہ مجیب الرحمٰن ولد عبد الباری کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق بچے کی لاش برہنہ حالت میں مدرسے کے احاطے سے ملی، ابتدائی تفتیش کے مطابق اسے مبینہ طور پر تشدد کے بعد  پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں شواہد اکٹھے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، عباسی شہید اسپتال میں بچے کے پوسٹ مارٹم کے بعد موت کے اصل وجہ سامنے آ سکیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات