41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں  انگلش کرکٹرز  کی آئی پی ایل میں شرکتECB کا دو ٹوک موقف...

  انگلش کرکٹرز  کی آئی پی ایل میں شرکتECB کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا 



 ( 24 نیوز )آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔

 رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔

انگلش کرکٹر ہیری بروک کی بطور کپتان یہ پہلی وئٹ بال سیریز ہوگی۔

 گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ون ڈے سیریز کیلئے منتخب 5 کھلاڑیوں کے آئی پی ایل فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں، ان میں سے صرف 3 کھلاڑی جوز بٹلر، جیکب بیتھل اور و جیکس کی ٹیموں کے ناک آؤٹس میں پہنچنے کا امکان ہے، جوفرا آرچر کا راجستھان رائلز کے ساتھ سیزن 20 مئی کو ختم ہوجائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کی بہتری کیلئے اہم پلان تیار…

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلامیے میں واضح کردیا کہ آئی پی ایل کیلئے پلیئرز کو دی جانے والی این او سی اصل شیڈول کے 25 کو فائنل تک تھی، اب نئے شیڈول کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو نئے این اوسی کی ضرورت ہوگی۔ 

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کو دوٹوک انداز میں بتادیا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو مزید آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات