41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومقومی خبریںڈمپر کی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

ڈمپر کی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق


فوٹو بشکریہ جیو نیوز

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات