41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹآئرلینڈ کی فٹبالر میگن کیمبل کا تاریخی کارنامہ

آئرلینڈ کی فٹبالر میگن کیمبل کا تاریخی کارنامہ


تصویر بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز

آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے تاریخی کارنامہ انجام دے کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرلیا۔ 

لندن سٹی لایونیسز کی کھلاڑی میگن نے دنیا کی طویل ترین تھرو پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

انہوں نے 30 اپریل کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) دور گیند پھینک کر یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔

یہ تھرو نا صرف 35 میٹر کی مطلوبہ حد سے آگے تھی بلکہ ایک بلیو ویل مچھلی (جو دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے) سے بھی تقریباً 10 میٹر طویل تھی، جس کی اوسط لمبائی 24 میٹر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تھرو ایک مکمل بولنگ ایلی (19.16 میٹر) سے تقریباً دو گنا لمبی تھی۔

31 سالہ میگن کیمبل ناصرف یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں بلکہ انہوں نے اس پر فخر کا اظہار بھی کیا کہ وہ کسی کو خود سے بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دینا چاہتی ہیں۔

میگن نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے میرا ریکارڈ شاید ایک ہفتے میں ٹوٹ جائے گا جب کسی کو اس کی خبر مل جائے گی۔

میگن کے مطابق ان کی تھرو کی صلاحیت 12 سے 13 سال کی عمر میں نمایاں ہوئی، جب وہ آئرلینڈ میں لڑکوں کی ٹیم کے ساتھ کھیلتی تھیں اور ان کی تھرو ان لڑکوں سے بھی لمبی ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ میگن کیمبل نے ماضی میں مانچسٹر سٹی، لیورپول، اور ایورٹن جیسی مشہور ٹیموں کی نمائندگی کی ہے، وہ ریپبلک آف آئرلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے 50 سے زائد میچز بھی کھیل چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات