41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومخاص رپورٹ  سندھ طاس معاہدہ ۔۔۔  برطانیہ سے اہم خبر آگئی 

  سندھ طاس معاہدہ ۔۔۔  برطانیہ سے اہم خبر آگئی 



(24 نیوز )برطانوی پارلیمنٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ جیمز فرتھ نے حکومت برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس تاریخی معاہدے کے تحفظ کے لیے سفارتی کردار ادا کرے۔

گریٹر مانچسٹر کے علاقے بیوری سے رکن پارلیمنٹ، جیمز فرتھ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقے میں بڑی تعداد میں ایسے لوگ بستے ہیں جن کے خاندان آزاد کشمیر، میرپور، کوٹلی اور گجرات میں مقیم ہیں۔ حالیہ بھارتی اقدامات اور جنگ کے خدشے نے ان برطانوی پاکستانی خاندانوں کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ پانی جیسے بنیادی وسائل کو کسی بھی صورت سیاسی تنازعات میں استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے جیسے اہم معاہدوں کے تحفظ کو علاقائی امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ 

پارلیمنٹ میں جیمز فرتھ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ برطانیہ اس بحران کی سنگینی سے آگاہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں 30 لاکھ سے زائد افراد کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہے، اور ان کی فلاح و تحفظ برطانوی حکومت کے لیے اہم ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ انہوں نے حالیہ بحران کے آغاز کے بعد سے بھارتی اور پاکستانی ہم منصبوں سے چار مرتبہ بات چیت کی ہے، اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات جیسے ممالک سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ برطانیہ دونوں ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ موجودہ سفارتی معاہدوں، خاص طور پر سندھ طاس معاہدے، کی پاسداری کریں اور پانی کو کسی بھی جنگی حکمت عملی کا حصہ نہ بنائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات