37.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109...

پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے ہرادیا



(24نیوز)ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے ہرادیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ  میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائیلی روسو  نے44گیندوں پر سنچری مکمل کی،روسو نے اننگز میں 6 چھکے اور 13 چوکے لگائے،پی ایس ایل میں رائیلی روسو کی یہ تیسری سنچری ہے، رائیلی روسو  پی ایس ایل میں سب سےزیادہ سنچریاں بنانے والے غیرملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے چھکے چھڑا دیئے اور مقررہ اوورز میں 263 رنز بنائے،حسن نواز نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ رائلی روسوو 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

میچ سے قبل انڈین حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس موقع پر تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اس کے بعد سٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا  گیا۔ میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بھارتی فلموں پر پابندی عائد: جنگی حالات کے باعث این او سی کا اجرا بند



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات