37.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںراولپنڈی میں پی ایس ایل کا آج ہونیوالا میچ منسوخ لیگ کے...

راولپنڈی میں پی ایس ایل کا آج ہونیوالا میچ منسوخ لیگ کے باقی میچز کراچی منتقل



   (24 نیوز)پی ایس ایل میں آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ منسوخ کردیاگیا، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ہونا تھادوسری طرف پی ایس ایل کےبقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث پی ایس ایل کے آئندہ میچزکا انعقاد خطرے میں پڑ گیاتھا

وزارت داخلہ اور پی سی بی حکام کے اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیاگیا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل10: پشاورز لمی کا اہم بیٹر زخمی

اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ  کیا گیا،پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایل ایس میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز  دبئی یادوحہ منتقل کرنے پر  بھی غورکیاگیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحہ منتقل ہونے کا قوی امکان ہے،پی ایس ایل میچز کی منتقلی کا حتمی فیصلہ آج شام تک کرلیاجائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات