41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومخاص رپورٹلائن آف کنٹرول پر50 بھارتی فوجی ہلاک کئے گئے:عطااللہ تارڑ

لائن آف کنٹرول پر50 بھارتی فوجی ہلاک کئے گئے:عطااللہ تارڑ



(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مکار دشمن جدید ٹیکنالوجی کے  باوجود شکست خوردہ ہے، پاکستانی قوم ملی جذبے سے سرشار ہے اور ہر مشکل گھڑی میں یکجا ہو جاتی ہے،دشمن بزدل بھی ہے ڈرپوک بھی ،شرمندگی چھپانے کے لئے ڈرون حملے کر رہے ہیں،ڈرونز ہم میوزیم میں رکھیں گے،ایئر ڈیفنس سسٹم نے ڈرونز کو قابو کیا ہے،لائن آف کنٹرول پر 40 سے50 بھارتی فوجی ہلاک کئے گئے،لائن آف کنٹرول پر بھارت بھاری نقصان اٹھا رہا ہے،رسپانس آئے گا ضرور آئے مگر اس کو ہم چنیں گے کہ کب آئے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جارحیت سے باز نہیں آ رہا تاہم قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری دنیا میں پیغام گیا کہ قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کو شکست دینے کے لیے اپنی فوج کے ساتھ ہیں پاک فضائیہ نے رافیل جنگی طیاروں کو دھول چھٹا کر بھارتی فضائیہ کا غرور خاک میں ملا دیا۔

 بھارت کو رافیل پر بڑا ناز تھا تاہم اب بھارت نے خفت مٹانے کے لیے حکمت عملی تبدیلی کی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:بے گناہ شہریوں پر حملے، بھارت کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

 پاکستانی قوم ملی جذبے سے سرشار ہے اور ہر مشکل گھڑی میں یکجا ہو جاتی ہے۔

 مکار دشمن جدید ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے بھی شکست خوردہ ہے کیونکہ پاک فوج نے بہترین ٹیکنالوجی کے حامل طیارے بھی گرائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں داخل ہونے والے 25 ڈرونز گرائے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں رافیل طیاروں کے شیئرز گر چکے ہیں۔

 اس بار دشمن بھاگ گیا لیکن ہم نے چائے کی ہوم ڈیلوری کی، جبکہ پچھلی بار ہم نے فنٹاسٹک چائے پلائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف بھارتی طیارے ہی نہیں گرائے بلکہ ان کا غرور بھی خاک میں ملا دیا ہے اپنی خفت مٹانے کے لیے بھارت اب ڈرونز بھیج رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات