31.4 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومغزہ لہو لہوایل این جی کی قیمتوں میں کمی

ایل این جی کی قیمتوں میں کمی


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے مئی کے مہینے کیلیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 12.51 فیصد سستی کر کے قیمت ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 11.79 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13.47 ڈالر مقرر تھی۔ 

اس کے علاوہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13.64 فیصد سستی کی گئی جس کے بعد قیمت 10.87 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق اپریل کے مہینے میں سوئی سدرن کیلئے قیمت 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات