31.4 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومغزہ لہو لہوٹرمپ نے افغانوں سے امریکہ میں رہنے کا حق چھین لیا، 11...

ٹرمپ نے افغانوں سے امریکہ میں رہنے کا حق چھین لیا، 11 ہزار بے دخل ہونے کے قریب


واشنگٹن (اے ایف پی/13 مئی 2025) – ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے افغان شہریوں کے لیے عارضی تحفظ (Temporary Protected Status – TPS) ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے امریکہ میں مقیم تقریباً 11,000 افغان شہریوں کی قانونی حیثیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

امریکی محکمہ داخلہ کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ:”افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو چکی ہے، اور اب TPS کی قانونی شرائط پوری نہیں ہوتیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ TPS کی میعاد 20 مئی کو ختم ہو رہی ہے، اور 12 جولائی 2025 سے مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔

انسانی حقوق کی تنظیم AfghanEvac کے صدر شون وان ڈائیور نے حکومت کے فیصلے کو “حقیقت سے کٹا ہوا اور سیاسی” قرار دیا اور کہا: “افغانستان آج بھی طالبان کے قبضے میں ہے، وہاں خواتین، اقلیتوں، اور مخالفین کے لیے زندہ رہنا ممکن نہیں۔”

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ حکومت امیگریشن پر سخت پالیسیاں نافذ کر رہی ہے۔ 

صدر بائیڈن نے اپنی صدارت ختم ہونے سے قبل کئی ممالک کے لیے TPS کی توسیع کی تھی۔

محکمہ داخلہ کا دعویٰ ہے کہ کچھ TPS حامل افغان شہری “فراڈ اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ” بن چکے ہیں۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات