34.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی نے کیا...

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟


— فائل فوٹو

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں ان کی خدمات کو سراہا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی سابق کپتان نے پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ویرات کوہلی کو ایک شاندار کیریئر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کے جذبے، شدت اور پیشہ ورانہ مہارت نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئے معیار قائم کیے ہیں۔

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

انہوں نے مزید لکھا کہ پیوریسٹ فارمیٹ (ٹیسٹ کرکٹ) آپ کی اور آپ کے مقابلے کے جذبے کی کمی کو محسوس کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

36 سالہ بھارتی کھلاڑی نے 2011ء میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اپنے ریڈ بال کیریئر کے دوران 46.85 کی اوسط سے 123 میچز میں 9 ہزار 230 رنز اسکور کیے، جس میں 30 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

بھارت کا اگلا ٹیسٹ کرکٹ انگلینڈ کے خلاف 20 جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہونے والا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات