31.4 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکوشل مینڈس نے بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے دستیابی...

کوشل مینڈس نے بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے دستیابی ظاہر کردی


سری لنکا کے کوشل مینڈس—فائل فوٹو

سری لنکا کے کوشل مینڈس نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کےلیے دستیابی ظاہر کردی۔

کوشل مینڈس پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے پاکستان واپس جائیں گے، وہ پی ایس ایل مکمل کرنے کےلیے بقیہ میچز میں شریک ہوں گے۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی میڈیا کو تصدیق کی ہے۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے چلے گئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات