34.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹزی میوزک نے یوٹیوب پر عاطف اسلم کا نام متعدد گانوں سے...

زی میوزک نے یوٹیوب پر عاطف اسلم کا نام متعدد گانوں سے ہٹادیا


زی میوزک نے یوٹیوب پر نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام متعدد گانوں سے ہٹا دیا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات اب براہِ راست فنکاروں پر پڑ رہے ہیں۔ بھارت کے بڑے میوزک لیبل زی میوزک کمپنی نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام اپنے یوٹیوب چینل پر موجود متعدد گانوں سے خاموشی سے ہٹا دیا۔

عاطف اسلم کے جن ہِٹ گانوں سے ان کا نام ہٹایا گیا ہے، ان میں جینے لگا ہوں، تیرا ہونے لگا ہوں، میں رنگ شربتوں کا اور دیگر شامل ہیں۔

ان میوزک ویڈیوز کی تفصیل اور بعض کے عنوان میں سے بھی عاطف اسلم کا نام حذف کردیا گیا، گو کہ ان کی آواز واضح طور پر موجود ہے۔

عاطف اسلم کے مداح اور موسیقی سے محبت کرنے والے بھارت کی اس حرکت پر شدید برہم دکھائی دے رہے ہیں۔

معروف گلوکار کے مداح کہتے ہیں کہ آواز تو اب بھی اسی کی ہے، کیا نام مٹا دینے سے حقیقت بدل جائے گی۔ یہ موسیقی ہے یا سیاست کا ہتھیار؟ فنکاروں کو سزا دینا کہاں کی عقلمندی ہے؟ عاطف کے بغیر ان گانوں کی پہچان ہی نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات