40.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی آئی پی ایل کے دھرم...

آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی آئی پی ایل کے دھرم شالہ میں روکے جانے والے میچ پر بول پڑیں


آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی آئی پی ایل کے دھرم شالہ میں روکے جانے والے میچ پر بول پڑیں۔

اس حوالے سے ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے فقدان کی وجہ سے دھرم شالہ میں کھلاڑی پریشان تھے، آسٹریلوی کرکٹرز کو اب حکومت سے سیکیورٹی کی یقین دہانی لینی چاہیے۔

ایلیسا ہیلی نے کہا کہ ہمارے سارے آسٹریلیا کے گروپ میں بہت زیادہ پریشانی تھی، کیا ہو رہا ہے اس حوالے سے ہمارے پاس معلومات نہیں تھیں، اس ساری صورتِ حال میں سب سے زیادہ ڈرانے والی چیز غلط اطلاعات تھیں۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا کہ سب ٹھیک ہے، یہ میلوں دور ہے، میچ ہوگا سب ٹھیک رہے گا، پھر احتیاطی طور پر اسٹیڈیم خالی کروالیا گیا، یہ درست تھا لیکن یہ پُرسکون بات نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اسٹینڈ میں بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے، لائٹس آف ہو جاتی ہیں، یہ ایک غیر حقیقی تجربہ تھا، ہم فیملیز اور اضافی سپورٹ اسٹاف ایک جگہ تھے، ہمیں کہا گیا کہ ہمیں اسی وقت نکلنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور لڑکا آیا اور اس نے ایک بچے کو پکڑا اور کہا کہ یہاں سے ابھی نکلنا ہے، ہمیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے، ہمیں ایک تنگ کمرے میں پہنچا دیا گیا، فاف ڈپلیسی نے تو جوتے بھی نہیں پہنے تھے، ہر کوئی چہروں سے پریشان لگ رہا تھا۔

ایلیسا ہیلی نے یہ بھی کہا کہ مچل اسٹارک نے پوچھنے پر بتایا کہ 60 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں میزائل گرا ہے، میزائل گرنے سے دھرم شالہ میں بلیک آؤٹ ہوگیا، آدھے گھنٹے کے پاگل پن کے بعد ہم ہوٹل میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی کی صورتِ حال پیدا ہوگئی تھی۔

آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کر دیا گیا تھا۔ 

اس واقعے کے وقت ایلیسا ہیلی اپنے شوہر فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے ساتھ بھارت میں موجود تھیں، وہ دھرم شالہ میں اپنے شوہر مچل اسٹارک کا میچ دیکھ رہیں تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات