40.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومجرم و سزالاہور؛ بیوی اور بیٹی کے سر کے بال کاٹنے والا شخص گرفتار

لاہور؛ بیوی اور بیٹی کے سر کے بال کاٹنے والا شخص گرفتار



لاہور:

بیوی اور بیٹی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے والا درندہ صفت شخص گجر پورہ پولیس کے شکنجے میں آگیا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں گجرپورہ پولیس نے کارروائی کی۔

ایس ایچ او گجر پورہ ذکاء کے مطابق سفاک ملزم ارشد خان نے اپنی بیوی اور بیٹی کے قینچی کے ساتھ سر کے بال کاٹ دیے، ملزم ارشد خان بیشتر اوقات اپنی بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

ملزم ارشد خان اپنی بیوی اور بیٹی کو ڈرا دھمکا کر رکھتا، متاثرہ خاتون نے شوہر سے چوری چھپے بچ کر تھانہ میں پہنچ کر قانونی کارروائی کی درخواست دی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گجر پورہ پولیس نے درندہ صفت ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او گجر پورہ ذکاء اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دیے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کے اغواء، تشدد اور حراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات