40.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی اور چینی فوجیوں کا پاک چین سرحد پر رقص، ویڈیو وائرل

پاکستانی اور چینی فوجیوں کا پاک چین سرحد پر رقص، ویڈیو وائرل


اسکرین گریب 

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

زیرِ گردش ویڈیو میں پاکستانی جوانوں کو چینی فوجیوں کے ساتھ خوشی سے مسرور محوِ رقص دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں چینی اور پاکستانی فوجیوں کے چہرے پر خوشی اور ہنسی دیدنی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی فوجی ناصرف اردو زبان میں سنائی دے رہے گانے پر رقص کر رہے ہیں بلکہ پاکستان فوجیوں جیسا ڈانس کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے وہیں یہ بات بھی واضح ہے کہ پاکستان کی جیت اور خوشی کو چین اپنی خوشی اور جیت کی طرح محسوس کرتا ہے۔

دوسری جانب اس سے متعلق جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن و معروف صحافی حامد میر نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں حامد میر نے بتایا کہ ایک مغربی سیاح خنجراب بارڈر کراسنگ پر چینی اور پاکستانی فوجیوں کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ 

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ منظر اس خطے کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے بارے میں بہت کچھ بتا رہا ہے جہاں ہندوستان الگ تھلگ اور اکیلا ہے، بھارت کو پاکستان اور چین کے ساتھ اپنے تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جب پاکستان نے بھارتی میزائل حملوں کے دوران دفاعی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے تو چینی میمرز پاکستان کی اس جیت پر بھی بےحد خوش ہوئے تھے۔

چینی میمرز نے بھارت کی شکست اور نااہلی پر دلچسپ اور مضحکہ خیز ویڈیو بھی بنائی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات