34.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ڈالر سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ڈالر سستا



(24 نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد، اور آئی ایم ایف سے متعلق مثبت توقعات اس تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔

 مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان سرمایہ کاروں کے حوصلے مزید بلند کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7پیسے سستا ہوگیا،ڈالر 281.57 روپے سے کم ہوکر 281.50 روپے کا ہو گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات