(24نیوز) بھارتی حکومت نے اپنی ہی سکھ قوم کو انتقام کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے مطابق بھارت نے آدم پور سے 6بیلسٹک میزائل اپنے ہی سکھ اقلیت کے علاقوں پر داغ دیئے ہیں.
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ بھارت نے بیلسٹک میزائل اپنی آبادی پر داغے ہیں، پانچ بیلسٹک میزائل امرتسر اور ایک آدم پور میں داغ دیا۔
انھوں نے بتایا کہ بھارت نے مذموم ساز ش کے ذریعے سکھوں کی آبادی کو ٹارگٹ کیا ہے، بھارت نے اپنے ہی لوگوں پر بیلسٹک میزائل گرانا شروع کر دیئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری تمام ہمدردی سکھ اقلیت کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فالس فلیگ ڈرامہ ،امریکہ کا بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ