42.4 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا

پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا


فائل فوٹو

ایئرپورٹ ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، سعودی سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کردیں۔

ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے،
سعودی ایئر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں۔

ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ جدہ سے لاہور اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جارہی ہے۔

3 بڑے ایئرپورٹس سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی منسوخی 15 رہ گئی ہے،  پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں۔

بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ، اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی پروازیں لاہور منتقل ہوگئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات