کراچی(نیوزڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کا سلسلہ جاری رہا، کئی بچوں سمیت مزید 23فلسطینی شہید ہو گئے۔دوسری طرف حماس نے امریکی اسرائیلی فوجی عیدن الیگزینڈر کو کل چھوڑنے کا اعلان کیا ہےاسرائیلی فورسز کی بمباری سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 23فلسطینی شہید اور 124 زخمی ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 52ہزار 860 ہوگئی،1لاکھ 19ہزار 470فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ میں ادویات سمیت تمام اشیا کے داخلے پر پابندی ہے۔