41.6 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومخاص رپورٹپاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کاروائی شروع کر دی

پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کاروائی شروع کر دی



(24نیوز)پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کاروائی شروع کر دی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی  بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان زندہ باد

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

قبل ازیں پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نور خان ایئر بیس سمیت دیگر پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد خطاب میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں،ہمارے جواب  کا انتظار کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی اہم بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نور خان ایئر بیس،مرید بیس اور شور کوٹ ایئر بیس پر میزائل داغے، بھارت نے کچھ دیر قبل فضا سے طیاروں کے ذریعے زمین پر میزائل داغے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت اپنے پاگل پن سے پورے خطے کو جنگ کی طرف ڈھکیل رہا ہے،ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت نے افغانستان میں بھی میزائل داغے اور ڈرون اٹیک کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اہم بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کے پاکستان کی ایئر بیسز پر تمام میزائل حملے ناکام بنا دیئے،زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو پاکستانی ائیر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا ، زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، کچھ میزائل ایئر بیسز پر گرے مگر کوئی نقصان نہیں ہوا،

پاک فوج کے ترجمان نے کہاکہ پاکستانی قوم ،بھارت کی طاقت مکاری اور جارحیت سے مرغوب ہونے والی نہیں،بھارتی حملے پاک فوج اور عوام کو پست نہیں کرسکتے،ہر بھارتی حملے کے ساتھ پاک فوج اور عوام کے حوصلے بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ بھارت خطے میں عدم توازن پیدا کرکے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے،بھارت کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تمہاری جو فرسٹیشن ہے ہرحملے کی ناکامی کے بعد جلد ہی مزید کمپاونڈ کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی میزائل حملوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے ناکام بنایاگیا، بھارت کے ہر حملے کو ناکام بنایا جارہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات