(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 280.97 روپے سے بڑھ کر 281.06 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے کمی 282.89 روپے،یورو1.27 روپے سستاہوکر 321.36 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 2.17 روپے سستاہوکر 377.75 روپے ، سعودی ریال1 پیسے اضافے سے 75.70 روپے کا ہوگیاجبکہ یو اے ای درہم 77.09 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان