42.4 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوججز کا اختلافی نوٹ بینچ سربراہ کی منظوری سے ہی اپ لوڈ...

ججز کا اختلافی نوٹ بینچ سربراہ کی منظوری سے ہی اپ لوڈ ہو گا



اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔

ایکسپریس کو ایک ذمے دار ذریعہ نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔

ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے آغاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا جاتا تو اسکی اختلافی رائے اسی وقت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک کردی جاتی تھی ۔

مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس عائشہ کا اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر نہ آنے پر چیف جسٹس کو خط

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے نام لکھا گیا خط منظر عام پر آیا جس میں جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس  سے کہا آئی ڈپارٹمنٹ نے دونوں ججز کا اختلافی نوٹ اپلوڈ نہیں کیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ آج مخصو ص نشستوں کے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ اے پی پی کے مطابق   پانچ رکنی آئینی بینچ سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات