42.4 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومخاص رپورٹپاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی

پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی



(24 نیوز )’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ میں پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے  رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دینا شروع کردیا،پاکستان  نے متعدد   بھارتی ایئربیسز ، براہموس کے ڈپوز،بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا ۔ 

سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان نے نماز فجر کے وقت بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور  ’ فتح ‘ میزائل داغے ہیں اور اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ تمام بیسز جن سے بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے اور آپریشن میں بھارت کی پٹھان کوٹ میں ائیرفیلڈ اور اودھم پور ائیربیس کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس میزائل کا ڈپو بھی تباہ کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  ادھم پور ائیربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا،بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ’کے جی ٹاپ ‘ اور سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

بھارت کا S-400 سسٹم تباہ: پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا،S -400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔

 اودھم پور: فضائی دفاعی نظاموں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا

 پٹھان کوٹ: فضائی اڈے پر میزائل سے انتہائی درست حملہ کیا گیا

جالندھر: فضائی اڈے کو جاری حملوں میں نشانہ بنایا گیا

گجرات : متعدد فضائی اڈوں اور مقامات کو نشانہ بنایا گیا

دہلی ریجن: میزائل انٹرسیپٹ ہوا تاہم دہلی اب بھی ممکنہ ہدف ہے۔

راجستھان: فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

سری نگر: فضائی اڈے پر حملے میں 20 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو ئی ہے ۔

چندی گڑھ: اسلحہ کا ذخیرہ نشانہ بنا کر غیر فعال کر دیا گیا،مجموعی طور پر 20 سے زائد بھارتی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ شمالی بھارت بھر میں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا۔

سورت گڑھ ایئرفیلڈ: پاکستان نے بھارت کی سورت گڑھ ایئرفیلڈ بھی تباہ کردی ہے۔

آدم پور ائیر فیلڈ: آدم پور ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے جہاں سے امرتسر میں سکھوں ، پاکستان اور افغانستان پر حملہ کیا گیا تھا۔

 70 فیصد بجلی گھر تباہ: سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سائبر حملے کے زریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی گھروں کو بھی ناکارہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق راجوڑی میں بھارت کا ایک سینیئر انتظامی افسر بھی مارا گیا ہے اور افراتفری کی صورتحال ہے جبکہ کوئی سرکاری اہلکار کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

بھارت کے 32 ایئرپورٹس بند: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے 32 ایئرپورٹس پر فضائی سروس بند کردی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات