36.9 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوجے شنکر کے غرور نے انڈیا کو بہت نقصان پہنچایا، جوہر سلیم

جے شنکر کے غرور نے انڈیا کو بہت نقصان پہنچایا، جوہر سلیم



لاہور:

 رہنمامسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اسٹانس ہمیشہ اس کونفلیکٹ کے اندر موریلی اور ایتھیکلی وہ اوپر ہی رہا ہے انڈیا سے، سب سے پہلے ہمارا یہ سٹانس تھا کہ ہم کسی قسم کا پہلگام سے ہمارا لنک ایج نہیں ہے اور ہم اوپن ہیں فار ٹرانسپیئرنٹ اور انڈیپنڈنٹ انکوائری کے لیے. 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب اس کے باوجود انڈیا نے پرووک کیا افینس کیا ایگریشن دکھائی اور حملہ آور ہوئے، انھوں نے سویلینزکو ہٹ کیا اور جب انھوں نے ہمارے سویلینزکو ہٹ کیا تو اس کے جواب میں بھی ہم نے کہا کہ ہم اس شرمناک عمل کو نہ صرف رد کرتے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں بلکہ ہم یہ کہ جواب کے اندر سویلینز کو ٹارگٹ نہیں کریں گے بلکہ ہم ان ایریاز کو ٹارگٹ کریں گے جو ملٹری ایریاز ہوں گے. 

دفاعی تجزیہ کار (ر)لیفٹننٹ جنرل نعیم خالد لودھی نے کہا ایک تو اللہ تعالیٰ کا شکر، اپنے مجاہدوں کو سلام ، اس میں 3تو ورلڈ ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، پہلا یہ کہ رافال جہاز پہلی بار دنیا میں کہیں گرائے گئے۔ دوسرا یہ کہ اڑتالیس گھنٹے کے اندر سو کے قریب ڈرونز اور ماڈرن ترین ڈرونزوہ گرائے گئے اور تیسرا یہ کہ دو نیوکلیئر پاورز کے درمیان اتنی ہائی انٹینسٹی کی جنگ کہیں نہیں دیکھی گئی، ہم نے جو جذبہ اور اعتماد شو کیا, انہوں نے کہا کہ جو ایگریسیونیس شو کی ، یہ انٹینسٹی میں آپ کو بتاؤں کہ نہ یوکرین میں ہوئی ہے اور نہ مڈل ایسٹ میں ہوئی ہے، یہ ایک یونیک وار ہے، اس کو آپ درست کہہ رہے ہیں کہ کئی سالوں تک پڑھا جائے گا اس کو اینالائز کیا جائے گا۔ 

سابق سیکریٹری خارجہ جوہر سلیم نے کہا کہ انڈیا دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی طاقت ہے اس وقت ہمارے سے 10گنا بڑی ان کی اکانومی ہے،ہم سے کوئی نوگنا بڑا ان کا ملٹری بجٹ ہے اس کے علاوہ بھی بہت سارے فرق ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ دن پہلے ہی انھوں نے یوکے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ بھی سائن کیا۔ 

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جے شنکر کا جو غرور ہے باقی سارے ہمسایوں کے لیے بھی اس نے انڈیا کو بہت نقصان پہنچایا ہے کیونکہ آج نہ صرف پاکستان کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نہیں ہیں، بنگلہ دیش کے ساتھ بھی نہیں ہیں، سری لنکا کے ساتھ بھی اچھے نہیں ہیں ، نیپال کے ساتھ بھی نہیں ہیں، مالدیپ کے ساتھ بھی نہیںہیں، وہ باقیوں کو حقیر سمجھتے ہیں میوچل ریسپیکٹ نہیں ہے تو اس کا تو نقصان ہے ہی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات