38.3 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومتعلیم اور صحتدماغ کی صلاحیتوں کو تیزی سے متاثر نے والے عوامل

دماغ کی صلاحیتوں کو تیزی سے متاثر نے والے عوامل


سائسندانوں نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ ایسے پوشیدہ صحت کے خطرات ہوتے ہیں جو کہ آپ کے دماغ کی صلاحیتوں کو تیزی سے متاثر کرتے ہیں۔ 

ان میں خاموش قاتل جیسے ہائی بلڈ پریشر یا ہائی بلڈ شوگر شامل ہیں، جن کی علامات کو تلاش کرنا ذرا مشکل ہے۔ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے تو ہمارے دماغ کا اسٹرکچر بھی سال بہ سال تبدیل ہوتا ہے۔ 

یہ سکڑنا شروع ہوجاتا ہے اور دماغ کے اندر موجود بہت چھوٹے فائبرز کے سفید مادے جو کہ مختلف حصوں کو پیغام رسانی کا کام کرتا ہے خراب ہوجاتے ہیں یا پھر صحیح طرح کام نہیں کرتا۔ 

چین کی کیپیٹل میڈیکل یونیورسٹی بیجنگ کے  سائنسدانوں کے مطابق یہ تبدیلیاں ذہنی صلاحیتوں میں کمی سے منسلک ہیں اور ڈیمنشیا جیسی نیورو ڈیجینریٹیو (دماغی اور اعصابی نظام کی تنزلی) بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔ دماغ کی عمر کا اندازہ ایم آر آئی کے استعمال سے لگایا جاتا ہے اور یہی اسکا کلیدی طریقہ کار ہے۔

ایک سائنسی تحقیقی جریدے میں چھپنے والی اس تحقیق کے مطابق نیورو امیجنگ ڈیٹا اور مشین لرننگ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے دماغی عمر کا اندازہ لگاکر نیورو ڈیجنریٹیو بیماریوں کے بارے میں جانا جاتا ہے۔

تاہم کس حد تک افراد میں مختلف طبی عوامل دماغ کی ساخت سے منسلک ہوتے ہیں، مزید یہ کہ ان عوامل اور دماغی عمر کے درمیان تعلق ابھی تک واضح نہیں ہے۔ البتہ اس بات کے کافی شواہد ہیں کہ شراب نوشی، تمباکو نوشی، شوگر اور مٹاپہ جیسے عوامل دماغ کی ساخت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات