39 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی فوج نے رافیل طیارہ گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیا

بھارتی فوج نے رافیل طیارہ گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیا


بھارتی فوج نے رافیل طیارہ گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیا، میڈيا بریفنگ میں بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔

میڈیا کی طرف سے رافیل گرنے کا سوال بھی بھارتی فوج کے لیے مصیبت بن گیا، سوشل میڈيا پر منچلوں نے خوب مزے لیے۔

بھارتی فوج نے اپنی دوسری پریس بریفنگ میں ایک بار پھر آپریشن میں بھارتی طیاروں سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

 بھارتی صحافی نے آپریشن میں شامل بھارتی طیاروں کی تعداد کا پوچھا تو ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کل بھی بتایا تھا کہ اس لڑائی کی تفصیلات ابھی نہیں بتا سکتے، یہ تکنیکی اور آپریشنل تفصیلات ہیں ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ بہت مختلف معرکہ تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات