30 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومخاص رپورٹ’دی سائلنٹ گائے‘ نے اچھے اچھوں کی بولتی بند کردی

’دی سائلنٹ گائے‘ نے اچھے اچھوں کی بولتی بند کردی


— تصویر اسکرین گریب

اتوار کی رات ڈی جی آئی ایس پی آر کی فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کے دوران جب ’دی سائلنٹ گائے‘ نے بولنا شروع کیا تو اچھے اچھوں کی بولتی بند ہوگئی۔

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد جب گزشتہ روز تینوں افواج کے افسران قوم کو پاک افواج کے کارنامے بتانے آئے تو یہ مناظر ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں پر دیکھے گئے۔

اس سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کو خاموش ہی دیکھا گیا تاہم گزشتہ روز رب نواز نے بولنا شروع کیا تو بھارت کو روسٹ کئے بنا نہ رک سکے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران تینوں افواج کے افسران مختلف اوقات میں وقتاً فوقتاً پریس بریفنگ میں سامنے نظر آئے مگر اس دوران بریفنگ صرف ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے دی اور پاک افواج کے کارنامے بتائے۔

سوشل میڈیا صارفین نے وائس ایڈمرل رب نواز کی خاموشی کو نوٹ کیا تو میمز کا بازار گرم کر دیا اور انہیں ’سائلنٹ گائے‘ کا لقب دیا۔

بس پھر کیا تھا پاکستانی نوجوانوں کی میمز وائس ایڈمرل رب نواز تک بھی شاید پہنچ گئیں اور گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اگلی بار جب آپ پاک بحریہ اور ’دی سائلنٹ گائے‘ کا تذکرہ کریں تو یاد رکھیں ’اللّٰہ کے کرم سے ہماری کارکردگی ہمارے الفاظ سے زیادہ بولتی ہے‘۔

’دی سائلنٹ گائے‘ نے اچھے اچھوں کی بولتی بند کردی

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر دی سائلنٹ گائے یعنی وائس ایڈمرل رب نواز بھی 18 ہزار پوسٹس کے ساتھ ٹرینڈ کرنے لگے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات