(24نیوز)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت قیادت پر فخر ہے،جنگ بندی نہ ہوتی توتباہی ہوتی،ڈونلڈٹرمپ
ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا بھارت نہ صرف مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں سے انکار کر رہا ہے بلکہ سندھ طاس معاہدے کو بھی تسلیم نہیں کرتا،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی ترک کرنا ہوگی۔