31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومتجارتی خبریںسونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی کمی



(ویب ڈیسک)پاکستان میں ہفتہ وار بنیاد پر سونے کی قیمت میں 6500 روپے فی تولہ اور عالمی سطح پر 65 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیر 28 اپریل سے ہفتہ 3 مئی تک مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں فی تولہ 6500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے سے کم ہوکر 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر سے ہفتے کے دوران سونے کی دس گرام قیمت میں بھی مجموعی طور پر 5839 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 99 ہزار 220 روپے سے کم ہوکر دو لاکھ 93 ہزار 381 روپے ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسکائپ کا 22 سالہ سفرتمام، کل ہمیشہ کیلئے بند ہوجائیگا

عالمی مارکیٹ میں بھی اس عرصے کے دوران سونے کی فی اونس قیمت بھی 65 ڈالر کمی کے بعد تین ہزار 305 ڈالر سے 3240 ڈالر پر آگئی۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،تاہم گزشتہ ماہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ میں پہلی بارتین لاکھ 60 ہزار سے زائد تک پہنچ چکی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات