31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجانوروں کی آوازوں کا انسانی زبان میں ترجمہ کرنے کی کوشش

جانوروں کی آوازوں کا انسانی زبان میں ترجمہ کرنے کی کوشش


— فائل فوٹو 

معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائی ڈو ایک ایسی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایپ تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو جانوروں کی آوازوں کا انسانوں کی زبان میں ترجمہ کر سکے۔

بائی ڈو نے اس حوالے سے گزشتہ سال دسمبر میں ایک پیٹنٹ دائر کیا تھا جسے چائنا نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ ہفتے شائع کیا ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے دائر کیے گئے پیٹنٹ کے مطابق یہ اے آئی سسٹم بنانے کےلیے جو ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا وہ جانوروں کی آواز، تاثرات، رویے میں آنے والی تبدیلیاں اور دیگر حیاتیاتی علامات پر مبنی ہوگا۔

پیٹنٹ میں مزید بتایا گیا کہ اے آئی سسٹم ڈیٹا کا تجزیہ کر کے جانوروں کے جذبات و احساسات کا تعین کرے گا اور پھر اس کا انسانی زبان میں ترجمہ کرے گا اس طرح انسان کو پالتوں جانوروں کو سمجھنے اور ان کا خیال رکھنے میں آسانی ہوگی۔

پیٹنٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی تیار کرنے کا مقصد جانوروں اور انسانوں کے درمیان گہری جذباتی گفتگو و تفہیم اور دو مختلف جانداروں کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا ہے۔

اس حوالے سے بائی ڈو کے ترجمان نے بتایا کہ فی الحال، یہ پروجیکٹ تحقیقی مراحل میں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات